محکمہ ڈاک کی نجکاری:ملازمین نے احتجاج کااعلان کردیا
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان پوسٹ آفس ملازمین یونین تنظیموں نے ادارے کی نجکاری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
یونین عہدیداروں نے پوسٹ آفس کے خسارے کی وجہ افسران اور سیاسی مداخلت کو قرار دیا ہے۔ گزشتہ روز پوسٹل ورکرز فیڈریشن پاکستان کا اجلاس زیر صدارت پرویز اختر منعقد ہوا۔ اجلاس نے ڈائریکٹر جنرل کو مشترکہ چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے اور ادارے کی نجکاری روکنے، خسارے سے نکالنے کیلئے وزیراعظم کو تجاویز بھجوانے کا اعلان کیا۔