انجمن فیض الاسلام میں کرپشن معاملہ اینٹی کرپشن کو ارسال
اسلام آباد(سید ظفر ہاشمی/خصوصی نیوز رپورٹر)ملک کے معروف اور قدیم فلاحی و رفاعی ادارے انجمن فیض الاسلام راولپنڈی کی جنرل کونسل کے اراکین کے درمیان عہدوں کیلئے رسہ کشی۔۔۔
سوشل ویلفیئر نے کونسل کے متنازعہ صدر ڈاکٹر ریاض احمد کی جانب سے اپنے آپ کو تاحیات صدر منتخب کرانے کیلئے بلایا گیا اجلاس روک دیا جبکہ ادارے میں کرپشن کی شکایات کو مزید کارروائی کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کو بھجوا دیا۔ روزنامہ دنیا کے رابطہ کرنے پر پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد نے اپنے خلاف تمام الزامات کی تردید کی، اس سوال پر کونسل کا اجلاس کب ہوا تو اس کا وہ خاطر خواہ جواب نہ دے سکے۔