16پیشہ وربھکاریوں سمیت 37 ملزم گرفتار
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں سے 37 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔
آبپارہ پولیس نے نعمان اور فہد سے 20 لٹر شراب اور 530 گرام چرس، سنگجانی پولیس نے محسن علی سے 120 گرام ہیروئن، انڈسٹریل ایریا پولیس نے شعیب، وقار اور اختر سے ایک تیس بور پستول، 20 لٹر شراب اور 140 گرام ہیروئن، سبزی منڈی پولیس نے عمیر اور مرسلین سے دو تیس بور پستول، شہزاد ٹائون پولیس نے شوکت سے510گرام چرس، بنی گالہ پولیس نے رضوان سے 350 گرام چرس ، کھنہ پولیس نے گلاب شاہ، آکاش علی اور دائود خان سے 1795 گرام ہیروئن، کرپا پولیس نے ساجد اور مبارک علی سے ایک تیس بور پستول اور ایک خنجر ، سہالہ پولیس نے انور شاہ سے 300 گرام ہیروئن، ہمک پولیس نے دلبر سے 1653 گرام ہیروئن، لوہی بھیر پولیس نے علی سے 88 گرام ہیروئن برآمد کر لی جبکہ 16 پیشہ ور بھکاریوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ترنول پولیس نے غیر قانونی طور پر پٹرول و ڈیزل فروخت کر نے اور گیس سلنڈر بھرنے پر تین ملزمان حنیف، نثار اور ضیا الحق کو گرفتار کر لیا۔