اوپن یونیورسٹی کا سکول سے باہربچوں کیلئے تعلیم مہم کاآغاز
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سکول سے باہر بچوں کو تعلیمی نیٹ میں لانے کی مہم کا آغاز کردیا۔
ہدف کے حصول کے لئے ملک بھر کے دور افتادہ اور نسبتاً کم شرح خواندگی والے علاقوں میں اپنے تعلیمی نیٹ ورک کو توسیع دے رہے ہیں اور ملک کے ہر اُس حصے میں جہاں رسمی نظام تعلیم کی سہولتوں کا فقدان ہے وہاں پر علاقائی دفاتر/ماڈل سٹڈی سنٹرز قائم کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے گزشتہ روز یونیورسٹی کے فیصل آباد ریجنل کیمپس میں ریجنل ڈائریکٹرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔