چھیناجھپٹی کی وارداتیں،مزاحمت پر ایک شہری زخمی
اسلام آباد،راولپنڈی (خبر نگار)جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر، سٹر یٹ کرائم، چوری وغیرہ کی وارداتوں میں شہریوں کو 18موٹر سائیکلوں، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔۔۔
مزاحمت پر ایک راہگیر کو زخمی بھی کر دیا گیا، واقعات کے مطابق تھانہ کھنہ کی حدود میں داد کیانی سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا گیا، مزاحمت پر راہگیر ارسلان کو زخمی کر دیا گیا، ادھر راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال پولیس کو عجب خان نے بتایا کہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ بسم اللہ ہوٹل کے پاس سے جا رہا تھا کہ دو نامعلوم اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل اور نقدی40ہزار روپے لیکر فرار ہو گیا،صدر واہ کینٹ پولیس کو سہیل نے بتایا کہ ہم گھر والے ڈھوک کوکارہ دعوت کیلئے گئے اس دوران کوئی نامعلوم چور میرے سے گھر کنڈا توڑ کر نقدی مالیت 150000 روپے اور سونا مالیت 22لاکھ روپے چوری کر کے لے گیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔