شادی شدہ خاتون اور ماں اپنے پانچ بچوں سمیت لاپتا

شادی شدہ خاتون اور ماں  اپنے پانچ بچوں سمیت لاپتا

اسلام آباد (خبر نگار)مختلف علاقوں سے شادی شدہ خاتون اور ماں اپنے پانچ بچوں سمیت لاپتا ہوگئے جبکہ گھروں سے طلائی زیورات، نقدی اور گھریلوسامان بھی غائب ہے۔۔۔

تھانہ ترنول میں اعجاز نے مقدمہ درج کروایاکہ اسکی دختر (م) گھر سے غائب ہے جبکہ گھر میں ساڑھے چار تولہ زیور اور دو لاکھ روپے بھی موجود نہیں ، بیٹی خاوند سے ناراض ہونے کے بعد پانچ ماہ سے میرے ساتھ رہائش پذیر تھی،تھانہ پھلگراں میں قیصر علی خان نے مقدمہ درج کروایاکہ گھر سے اسکی اہلیہ ، چاربیٹیاں اور ایک بیٹا غائب ہیں جبکہ گھریلوسامان بھی نہیں ہے ،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں