ماتحت عدالتیں، 3مجرموں کو سزائیں،21ملزمان کا ریمانڈ

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے ) جوڈیشل کمپلیکس میںماتحت عدالتوں نے گزشتہ روز مختلف کیسوں میں جرائم ثابت ہونے پر 3 مجرموں کو سزائیں سنا دیں اور گرفتار 21ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرکے انہیں پولیس کی تحویل میں دے دیا۔۔۔
17 ملزم جوڈیشل اور 11 ملزمان کی عبوری اور بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواستوں پرپولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔ عدالتوں نے 9 نئے سول دعوؤں میں فریق دوئم ، سامان جہیز اور طلاق خرچہ کے بھی 2 دعوؤں پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔ مزید برآں انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت میں پولیس مقابلہ سمیت 6 کیسوں کی سماعت ہوئی، ملزمان حامد نوازوغیرہ کو بھی پیش کیاگیا، عدالت نے حاضری کے بعد سماعت ملتوی کردی۔ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمات درج کئے تھے ۔