ڈاکٹرجمال ناصرکاہولی فیملی،بے نظیربھٹوہسپتال کا دورہ

ڈاکٹرجمال ناصرکاہولی فیملی،بے نظیربھٹوہسپتال کا دورہ

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار )صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے ہولی فیملی اور بینظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز احمد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اس موقع گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جمال ناصر ے کہا ہولی فیملی ہسپتال کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کا 20 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اس کام کی تکمیل کی ڈیڈ لائن 20 فروری ہے مگر منصوبہ کو ڈیڈ لائن سے پہلے مکمل کیا جائے گا، پنجاب بھر میں 100 سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے اور تمام دستیاب وسائل مہیا کئے جا رہے ہیں۔ بینظیر بھٹو ہسپتال کی فزیو تھراپی اور سائیکاٹرک وارڈز کی تعمیر نو اور مرمت کیلئے 10کروڑ مہیا کئے جائیں گے اور یہ کام بھی محسن سپیڈ سے مکمل کیا جائے گا۔بی بی ایچ کی او پی ڈی کی ری ویمپنگ پر 16کروڑ روپے کی لاگت سے کام جاری ہے جبکہ 11کروڑ روپے ڈی ایچ کیو راولپنڈی کو مہیا کئے گئے ہیں تاکہ بلڈنگ کی مرمت کا کام مکمل کیا جا سکے ۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا زچہ بچہ ہسپتال راولپنڈی کی وفاق سے پنجاب کو حوالگی کے عمل پر کام جاری ہے ۔ ہلال احمر ہسپتال میں برن سنٹر قائم کئے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں