ترنول :ڈورے گائو ں میں آپریشن ،13منشیات فروش گرفتار

اسلام آباد( خبر نگار)اسلام آباد کیپیٹل اور ترنول پولیس نے ڈورے گائو ں میں آپریشن کے دوران 13منشیات فروش دھر لئے ۔۔۔
جن سے کروڑوں روپے کی 20کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی ،تفصیلات کے مطابق ترنول پولیس نے ڈورے گائوں میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا اور13منشیات فروشوں شاہد حسین،محمد عمران، آصف خان، عامر،محمد عدنان،سفیر احمد،محمد عمران، علی خان،امان اللہ،محمد قاسم،غلام محی الدین، لیاقت علی اور محمد تنویر کو دھر لیا ،ملزمان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی 20کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی گئی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔