رینجر اہلکاراسلام آباد ہائی کورٹ کی چھت سے گر کر جاں بحق

اسلام آباد (خبر نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ کی چھت پر رینجر اہلکار پھسل کر نیچے گر کر جاں بحق ہو گیا ،
رینجر اہلکار کے گرنے کا واقعہ شام کے وقت ڈیوٹی تبدیلی کے وقت پیش آیا ،رینجر اہلکار دوسری منزل سے نیچے گرا ،جسے فوری قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا ، ترجمان پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے اہلکار کی شناخت عطاء اللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔