پولیس لائن میں کرائم میٹنگ،افسران کی کارکردگی کاجائزہ

راولپنڈی(خبر نگار)ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغرنے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں کرائم میٹنگ کی جس میں ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔۔۔
ایس ایس پی آپریشنز نے فرداًفرداً افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیااور انہیں ہدایات دیں۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان کی گرفتار ی اور برآمدگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،اشتہاری مجرمان اور منظم گینگز کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کیا جائے ،منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے ،ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے ،اہم مقامات پر سنیپ چیکنگ اورپٹرولنگ کو مزید موثر بنایا جائے ۔