آزاد کشمیر کے محکمہ ان لینڈ ریونیو میں اصلاحات کرینگے ،وزیراعظم

 آزاد کشمیر کے محکمہ ان لینڈ ریونیو میں اصلاحات کرینگے ،وزیراعظم

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کی زیرصدارت محکمہ ان لینڈ ریونیو کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ ان لینڈ ریونیو کے کمشنرز نے ٹیکسز, اہداف کے حصول اور۔۔۔

 دیگر معاملات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں وزرا عبدالماجد خان، چودھری اکبر ابراہیم، سیکرٹری ان لینڈ ریونیو سردار ظفر خان, کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ان لینڈ ریونیو آفیسرز نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ ٹیکس اہداف کے حصول کیلئے اقدامات کئے جائیں،محکمہ ان لینڈ ریونیو میں جامع اصلاحاتی عمل کا آغاز کریں گے تاکہ کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے ، آزادکشمیر میں سیاحت, ہائیڈل پاور، ان لینڈ ریونیو سے محصولات حاصل کرتے ہوئے آزادکشمیر کے عوام کی صحت, تعلیم اور سڑکوں پر خرچ کریں گے ،قبل ازیں سیکرٹری ان لینڈ ریونیو نے انہیں بریفنگ دی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں