خیبر:تیل کابجٹ نہ ملنے پرریسکیو 1122کی 80فیصدگاڑیاں بند

خیبر:تیل کابجٹ نہ ملنے پرریسکیو  1122کی 80فیصدگاڑیاں بند

خیبر(نمائندہ دنیا)خیبر ریسکیو سروس 1122 کی 80 فیصد گاڑیاں تیل کی عدم دستیابی کے باعث سنٹر میں کھڑی کردی گئی ہیں۔۔۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بحرانی کیفیت ہوگی، تیل کابجٹ ریلیز ہونے کے لئے خیبرپختونخوا کے محکمہ فنانس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ تاحال بجٹ ریلیز نہیں ہوا ہے، بل کلیئر نہ ہونے پر پمپ مالکان نے گاڑیوں میں تیل ڈالنا بند کردیا ہے ۔ایمرجنسی کال آتی ہے تو جواب دیا جاتا ہے کہ گاڑیوں میں تیل نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں