ڈاکے ،چوریاں:شہری چار گاڑیوں، 21موٹرسائیکلوں سے محروم

 ڈاکے ،چوریاں:شہری چار گاڑیوں، 21موٹرسائیکلوں سے محروم

اسلام آباد، راولپنڈی(خبر نگار)جڑواں شہروں میں مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، چار گاڑیوں، 21 موٹرسائیکلوں، طلائی زیورات، موبائل فونوں اور دیگر قیمتی اشیاسے محروم کر دیا گیا۔

کوہسار کے علاقے سیور فوڈ سے سعود خان، آبپارہ سے تین، کھنہ سے دو اور کوہسار، آئی نائن، سبزی منڈی، شمس کالونی، کورال، شہزاد ٹاون سے ایک ایک موٹرسائیکل جبکہ ہمک میں مخدوم شاہ کی کار چور لے اڑے جبکہ ملزمان متعدد علاقوں سے موبائل فونز ،طلائی زیورات ،لاکھوں کی نقدی اور موٹر سائیکل چھین کرلے گئے ، شالیمار میں سائرہ ریاض اور نوید خالد نے ریسٹورنٹ کی تیاری کے ضمن میں ایک کروڑ روپے خر دبرد کرلئے ،رمنا میں غلام حر نے شہزاد سے ایک کروڑ روپے ہتھیا لئے جبکہ پلاٹوں کے دئیے گئے کاغذات بھی جعلی نکلے ،کینٹ پولیس کو شاہدعثمان ونگ کمانڈر نے درخواست دی کہ میں اور میری بیگم پیدل بینک روڈ سے جارہے تھے کہ موٹرسائیکل سوار تیزی سے میری بیگم کا پرس چھین کرفرار ہوگیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں