میت کو دفنانے پر جھگڑا، 3پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی

 میت کو دفنانے پر جھگڑا، 3پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی

اسلام آباد(خبر نگار)میت کو دفنانے کے دوران جھگڑ اکرنے پر درجن بھر نامزد افراد سمیت سینکڑوں اشخاص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 تھانہ ہمک میں اختر زمان ایس آئی نے مقدمہ درج کروایا کہ متوفی طاہر کی میت دفنانے کیلئے جٹال راجپوت میت لے کر آئے تو راجہ عبدالقیوم گروپ نے مساجد میں اعلان کرکے لوگوں کو بلوالیا، نقص امن پر پولیس کی اضافی نفری منگوائی گئی تاہم جیسے ہی میت قبرستان نیازیاں پہنچی تو ملزمان حملہ آور ہوگئے ، میت کی بھی بے حرمتی کی گئی، اس پر ڈنڈے برسائے گئے اور پتھرائو کیاگیا، اس حملے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت جٹال گروپ کے درجنوں افراد زخمی ہوگئے ، قبرستان کا تقدس پامال کیاگیا، فائرنگ کرکے دہشت پھیلائی گئی ، پولیس نے راجہ عبدالقیوم، علی رضا، مسعود، شبیر، پروزی، عاشق، عامر رحمت، شوکت ، مسلم خان ، زاہد، اظہر ، جاوید سمیت دیگر کے خلاف دہشت گردی وغیرہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں