اسلام آباد ایئرپورٹ پرفل سکیل ایمرجنسی ایکسرسائزکا انعقاد

اسلام آباد ایئرپورٹ پرفل سکیل ایمرجنسی ایکسرسائزکا انعقاد

اسلام آباد(دنیا نیوز)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فل سکیل ایئرپورٹ ایمرجنسی ایکسرسائز کا کامیاب انعقاد ہوا، مشق کا مقصد پی سی اے اے کے داخلی محکموں۔۔۔

 ایئرلائنز اور بیرونی ہنگامی سروسز کا جائزہ لینا اور انکو مضبوط بنانا تھا، مشق میں ایندھن کی آگ بجھا کر ہوائی جہاز کے حادثے کی منظرکشی کی گئی، ہوائی جہاز سے مسافروں کو نکالنے اور بچاؤ کی کارروائیاں الگ سے کی گئیں، اس مشق کے لئے پی آئی اے نے بوئنگ 777 فراہم کیا تھا، مشق میں اے ایس ایف، ایئر لائنز آپریٹنگ کمیٹی، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیز شریک ہوئیں، مختلف ہسپتالوں، ہنگامی خدمات اور سرکاری محکموں نے بھی مشق میں شرکت کی، پاکستان آرمی ایوی ایشن نے ہیلی کاپٹر اور ہنرمند میڈیکل ٹیم فراہم کرکے مشق میں شرکت کی، ہوا بازی کے غیرجانبدار امپائرز اوردیگر طبی ماہرین نے مشق کو دیکھااوریونٹس کی کارکردگی کو سراہا،چیف آپریٹنگ آفیسر، ایئرپورٹ منیجر اورایکسرسائز کوآرڈینیٹر فائرچیف ایم اسلم رضوی کی کمانڈ میں ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں