سوجان سنگھ حویلی کو قومی ورثہ قرار دینے کی تیاریاں

سوجان سنگھ حویلی کو قومی ورثہ قرار دینے کی تیاریاں

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے نظرانداز کی گئی سوجان سنگھ حویلی کو باقاعدہ قومی ورثہ قرار دے کر اس کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

 اس میں میوزیم، آرٹ اینڈ کرافٹ گیلری اور فوڈ کورٹ بنائے جائینگے۔ سوجان سنگھ حویلی کے دورہ کے موقع پر انہوں نے کہا راجہ بازار، صرافہ بازار اور بھابھڑا بازار پر فوری طور پر صرف ون وے ٹریفک کی اجازت دی جائے گی جبکہ مستقبل میں بھابھڑا بازار میں پیدل چلنے والے افراد کو آنے اجازت ہو گی اور موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں