عورت معاشرے میں کسی سے کمتر نہیں، خلیل جارج

عورت معاشرے میں کسی سے کمتر نہیں، خلیل جارج

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج نے کہا ہے کہ عورت معاشرے میں کسی سے کمتر نہیں، عورت دراصل حقیقی معاشرے کی طاقت ہے عورتوں پر تشدد اور ناہموار رویے مردانہ بالادستی کی ناکامی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنفی تشدد کے خاتمے کیلئے عالمی مہم کے سلسلے میں ویمن ویلفیئر سینٹر وزارت انسانی حقوق ،اسلام آباد کریسنٹ لائنز کلب اور گلوبل پیس اینڈ ہارمونی لندن،پاکستان کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار خواتین پر تشدد اور مظالم کی روک تھام کے موضوع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ممتاز ماہر سماجیات افتخار احمد کنٹری ہیڈ گلوبل پیس اینڈ ہارمونی لندن ،ممتاز ماہر تعلیم و بیوروکریٹ ڈاکٹر تنویر کیانی مہمان اعزاز تھیں جبکہ بریگیڈیئر (ر) اسلم خان، عصمت آفریدی سربراہ ویمن ویلفیئر سینٹر ، روبینہ فرید چیئرمین شیلٹر ہومز وزارت انسانی حقوق، سبطین رضا لودھی فاؤنڈر/ سیکرٹری آئی سی ایل سی، حسیب کیانی سی ای او پاک ایڈز، شبانہ نواز ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر وزارت انسانی حقوق سمیت دیگر مقررین میں شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں