قیمت کے تعین کا تنازع حل، پولٹری تنظیموں کی ہڑتال ختم

قیمت کے تعین کا تنازع حل، پولٹری تنظیموں کی ہڑتال ختم

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، نیوز رپورٹر) پولٹری سے وابستہ تنظیموں نے اپنے مطالبات تسلیم ہونے پر ہڑتال ختم کردی۔

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ اور پولٹری تنظیموں کے مابین مذاکرات میں چکن کی قیمتوں کے تعین کا تنازع حل ہوگیا۔ کمشنر راولپنڈی نے رواں سال 22 جولائی کو جاری کردہ نوٹیفکیشن بحال کردیا جس کے تحت برائلر فارمر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری نرخوں پر آڑھتی اور سپلائرز 25 روپے فی کلو اضافی ریٹ مقرر کرسکیں گے جبکہ پرچون فروش اس پر مزید 20 روپے فی کلو منافع حاصل کرسکیں گے ۔ قبل ازیں پنجاب حکومت نے مرغی کی یکساں قیمت کی پالیسی نافذ کی تھی۔ ہڑتال ختم ہونے کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن سمیت آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا اور شمالی علاقہ جات کو مرغی کی سپلائی بحال کردی گئی۔ پولٹری تنظیموں نے مسئلہ حل کرانے پر کمشنر راولپنڈی اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ پولٹری کے کاروبار سے وابستہ تنظیموں کی ہڑتال تین روز سے جاری تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں