اے جی پی آر ہیڈ آفس میں نئے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح

 اے جی پی آر ہیڈ آفس میں نئے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح

اسلام آباد (اے پی پی) کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس مقبول احمد گوندل نے کہا ہے کہ ڈیٹا سینٹر کے قیام کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

آن لائن بلنگ والا منصوبہ پورے پاکستان کا ہے، بینکوں کے ساتھ ہمارا لین دین سٹیٹ بینک کے ذریعے ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے جی پی آر ہیڈ آفس میں نئے ڈیٹا سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہمارا منصوبہ ہے کہ ایک سال میں ڈیٹا سینٹر کو مکمل کر لیا جائے ، پہلے چیک سسٹم تھا اس میں اصلاحات کیں اب سارے بینک اس کا حصہ ہیں،ڈیٹا سینٹر کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے ، بینکوں کے ساتھ ہمارا لین دین سٹیٹ بینک کے ذریعے ہے ،بہت جلد مینوئل سسٹم آن لائن بلنگ ہو جائے گی، قبل ازیں کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس نے ڈیٹا سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں