کوہسار یونیورسٹی مری میں احتساب کے طریقہ کار پر سیمینار

 کوہسار یونیورسٹی مری میں احتساب کے طریقہ کار پر سیمینار

مری (نمائندہ دنیا)کوہسار یونیورسٹی مری کے زیر اہتمام اقتصادی ترقی اور احتساب کا طریقہ کار کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈائریکٹر نیب کیپٹن (ر) محمد فہیم قریشی نے کہا کہ کرپشن ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ، یہ معاشرے میں عدم مساوات کو بڑھاتا اور ملک کو مالی نقصان پہنچاتا ہے ،سیمینار کا انعقاد کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کیا گیا، اس دوران نیب پروگرام (ہمارا ایمان، کرپشن فری پاکستان) پر جامع لیکچر دیا گیا، اس موقع پر طلباء اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے اس سیمینار میں شرکت کی اور انچارج فیکلٹی ڈاکٹر وقاص بنگیال نے تمام فیکلٹی ممبران طلبا اور مہمان خصوصی کا خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور کوہسار یونیورسٹی میں نیب کے بتائے گئے اصولوں کے مطابق کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی جلد شروع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں