اوپن یونیورسٹی میں بین الاقوامی عربی کانفرنس 14،13دسمبر کو ہوگی

  اوپن یونیورسٹی میں بین الاقوامی  عربی کانفرنس 14،13دسمبر کو ہوگی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں عربی ناول میں جدید رجحانات پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس 13اور 14دسمبر کو منعقد کرے گی۔۔۔

 جس میں شرکت کیلئے 50بین الاقوامی سکالرز نے اپنے پیپرز ارسال کئے ہیں جن میں سے 13 مقالے منتخب کئے گئے ،کانفرنس کا افتتاحی اجلاس 13دسمبر کو صبح 10بجے ہوگا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کریں گے ،کلیہ عربی و علوم اسلامیہ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کریں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں