انسانی سمگلر کو چھ سال قید، 4 لاکھ جرمانے کی سزا

انسانی سمگلر کو چھ سال قید، 4 لاکھ جرمانے کی سزا

راولپنڈی(خبر نگار)سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انسانی سمگلر کو چھ سال قید چار لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔۔۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے راولپنڈی کی عدالت میں ملزم عاطف مقصود بخاری کیخلاف شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ دیکر بھاری رقوم لوٹنے کا مقدمہ زیر سماعت تھا ،عدالت نے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل راولپنڈی کے مقدمہ میں اسے مجرم قرار دے دیا ، عدالت نے ملزم کو 6 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ، ملزم عاطف مقصود بخاری بڑے پیمانے پر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کا اہم کردار تھا، جو سعودی عرب میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لوگوں سے بھاری رقوم وصول کر تا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں