نجی ہائوسنگ سوسائٹی نے رہائشیوں کے بجلی کنکشن کاٹ دئیے

نجی ہائوسنگ سوسائٹی نے رہائشیوں کے بجلی کنکشن کاٹ دئیے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) نجی ہائوسنگ سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر رہائشیوں کے بجلی کنکشن منقطع کرنے پر شہری سراپا احتجاج بن گئے۔۔

 جبکہ آئیسکو نے اختیارات سے تجاوز کرنے کی پاداش میں نجی سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی۔ دوسری جانب سوسائٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوسائٹی میں رہائش پذیر افراد اگر سوسائٹی کے واجبات کی ادائیگی نہیں کریں گے توان کی یوٹیلیٹی سروسز بند کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں