تجارتی مرکز بینک روڈ پر 24گھنٹوں میں 4وارداتیں
راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی چھائونی کے گنجان تجارتی مرکز بینک روڈ پر لوٹ مار کی وارداتوں سے عام شہری پریشان ہوگئے۔۔
چوبیس گھنٹوں میں دو خواتین سمیت چار افراد کو لوٹ لیا گیا، تھانہ کینٹ میں درج مقدمات کی تفصیلات کے مطابق شکیل عباس کی اہلیہ سے صدر بازار بینک روڈ پر پرس چھین لیا گیا، دانیال کا موٹرسائیکل چوری ہو گیا، سعدیہ نعمان کا موبائل فون کسی نے نکال لیا، رفعت کو تین افراد نے 7لاکھ اور 21ہزار، موبائل فون سے محروم کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔