راولپنڈی،اسلام آباد:شہری 22موٹرسائیکلوں،1گاڑی سے محروم

راولپنڈی،اسلام آباد:شہری 22موٹرسائیکلوں،1گاڑی سے محروم

راولپنڈی،اسلام آباد ( خبر نگار) جڑواں شہروں میں مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو ایک گاڑی ،22موٹرسائیکلوں ، لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔۔

 نصیر آباد پولیس کو ظہوراحمد نے بتایا کہ وہ لاہور سے بذریعہ موٹروے اسلام آباد موڑ پہنچے تو دو لڑکوں نے میری کنپٹی پر پسٹل رکھا اور ہم سے چار موبائل فون،نقدی مالیتی دو لاکھ 30ہزار روپے ، ڈالر 800 اور سونا 4تولے چھین کر فرارہوگئے ،دھمیال پولیس کو ہمت علی نے بتایاکہ تین ڈاکوؤں نے مجھ سے موٹر سائیکل، موبائل فون، نقد ی اور موٹر سائیکل کی اصل کا پی چھین لی جبکہ روات میں شعیب سے موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی ، ترنول پولیس کو حمید نے بتایا کہ نامعلوم افر اد نے موٹر سائیکل،نقدی60ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ آئی نائن پولیس کو یشوع نے بتایا کہ نامعلوم افر اد نے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں