بچی سے زیادتی کی کوشش پر 70سالہ شخص گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) مذہبی تعلیم کیلئے گھر آنے والی 7سالہ بچی کے ساتھ 70سالہ شخص کی زیادتی کی کوشش، آر پی او کے نوٹس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔۔
واقعہ فتح جنگ کے نواحی قصبہ شہر رائے میں سعداللہ کی 7سالہ بچی کے ساتھ پیش آیا۔ایک خاتون کے پاس دینی تعلیم جاتی تھی، وقوعہ کے روز خاتون گھر پر موجود نہ تھی کہ اس کے 70سالہ سسر امیر افضل نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی، تھانہ فتح جنگ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔