مختلف مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار

مختلف مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار

راولپنڈی(خبرنگار)مختلف مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری پکڑے گئے، پیرودھائی پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ساجد کو گرفتار کرلیا۔

 اشتہاری نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے کاشف کو زخمی کر دیا تھا، جس کا مقدمہ پیرودھائی میں درج کیا تھا، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں اشتہاری ابوبکر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں