میرج ایکٹ کی خلاف ورزی، 5 لاکھ روپے کے جرمانے
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے میرج ایکٹ 2016 کی خلاف ورزی پر 5 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے جبکہ ایک شادی ہال اور ایک مارکی کو سیل کر دیا۔
گزشتہ 3دنوں کے دوران ضلع بھر میں 229شادی ہالز اور مارکیز کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 12جگہوں پر میرج ایکٹ 2016کی خلاف ورزی پائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کی ہدایت پر میرج ایکٹ 2016پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔