ہیلتھ ایجوکیشن افسران کیلئے 2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا افتتاح

ہیلتھ ایجوکیشن افسران کیلئے 2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا افتتاح

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار اور۔۔۔

 پولیو ویکسین کے بارے میں بعض لوگوں کے ذہنوں میں پائی جانے والی غلط فہمیاں پاکستان سے اس بیماری کے خاتمے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ ہیلتھ ایجوکیشن افسران پولیو کے قطروں اور بچوں کو لگائے جانے والے مختلف بیماریوں سے بچا ئو کے حفاظتی ٹیکوں کے بارے میں لوگوں کی غلط فہمیاں دور کریں۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے گزشتہ روز یونیسف کے تعاون سے پنجاب کے 36اضلاع کے ہیلتھ ایجوکیشن افسران کیلئے منعقد کی جانے والی 2روزہ تربیتی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ ورکشاپ سے ڈائریکٹر محکمہ صحت ریاض احمد، یونیسف کے نمائندے حبیب اصغر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں