نصاب میں خطبہ حجتہ الوداع کو شامل کیا جائے،جمال شاہ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)نگران وفاقی وزیرقومی ورثہ و ثقافت سید جمال شاہ نے کہا کہ تعلیمی نصاب میں خطبہ حجتہ الوداع کی تعلیمات کو شامل کیا جانا چاہیے۔
تعلیمی ادارے ان تعلیمات کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیرت،تمدنی شعور اور رواداری کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ سید جمال شاہ نے کہا کہ نبی کریم ؐ نے معاشرے میں ذمہ دار شہری بن کر معاشرے کی خدمت کی تعلیمات دیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ؐ کی تعلیمات دوسروں کے ساتھ حسن سلوک اور اس کی اہمیت کو مسلسل اجاگر کرتی ہیں۔ قبل ازیں جمال شاہ نے کانفرنس کے سلسلے میں منعقدہ بین الاقوامی سیرت نمائش کا بھی افتتاح کیا۔ ڈاکٹر ثمینہ نے مزید کہا کہ سیرت النبیؐ انسانی زندگی میں شہری احساس سیکھنے کے لیے رہنمائی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔