ایک ڈکیت اور 12پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت26 ملزمان گرفتار

  ایک ڈکیت اور 12پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت26 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اسلام آباد پولیس نے ایک ڈکیت اور 12 پیشہ ور بھکاریوں سمیت 26 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کر اچی کمپنی پولیس نے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت دانش کو گرفتار کے ملزم سے مو ٹر سائیکل،قیمتی مو با ئل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا ،سیکر ٹر یٹ پولیس نے شہزاد احمد اور زبیر الدین سے 751گر ام ہیر وئن، انڈسٹر یل ایر یا نے عاشق حسین سے 1120گر ام ہیر وئن ، نیلور نے فشار سے 230گر ام ہیر وئن برآمد کرلی جبکہ آ بپارہ نے سلیم ساجد سے 10لٹر شراب، کر اچی کمپنی نے تین ملزمان رخسار، شیراز اور جنید مسیح سے چھ بو تلیں معہ 20لٹر شراب ، پھلگر اں نے شہباز عباسی اور بھا رہ کہو نے جہا نزیب سے دو تیس بور پستول برآمد کرلئے ،کھنہ نے غیر قانونی طو ر پر پٹر ول فروخت کر نے پر عمر زیب ،محمد شہزاد اور ہا رون مسیح کو گرفتار کرلیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے جبکہ پولیس نے 12 پیشہ بھکاریو ں کو بھی گرفتار کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں