اکادمی ادبیات میں ادبا ،شعرا اور فنون لطیفہ کی شخصیات کے درمیان غیر رسمی نشست کا افتتاح

 اکادمی ادبیات میں ادبا ،شعرا  اور فنون لطیفہ کی شخصیات کے  درمیان غیر رسمی نشست کا افتتاح

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)اکادمی ادبیات میں ادبا، شعرا اور فنون لطیفہ سے متعلق شخصیات کے درمیان غیر رسمی نشست چائے، باتیں اور کتابیں کی افتتاحی تقریب ہوئی۔۔۔

 جس سے اکادمی ادبیات کی صدر نشین پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف نے خطاب کیا، پہلی غیر رسمی نشست میں راولپنڈی/ اسلام آباد کے اہل قلم اور دیگر فنون لطیفہ سے متعلق شخصیات سمیت یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبا و طالبات بھرپور طرح سے شریک ہُوئے،شرکا نے شاعری و نثر کی مختلف اصناف پر تبصرے کئے اور اپنی تخلیقات پیش کیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں