راولپنڈی:شہری 11 موٹرسائیکلوں، زیورات سے محروم

راولپنڈی:شہری 11 موٹرسائیکلوں، زیورات سے محروم

راولپنڈی(خبرنگار)سرقہ کی وارداتوں میں شہری 11 موٹرسائیکلوں لاکھوں روپے کے طلائی زیورات ،قیمتی موبائل فونز اور دیگر اشیا سے محروم کر د یئے گئے۔۔۔

 نقب زنی کی وارداتوں کا رجحان بڑھنے لگا ، واقعات کے مطابق رتہ امرال میں نوازش علی کے گھر کے تالے توڑ کر کوئی نامعلوم اندر سے نقدی 1لاکھ 50ہزار، سونا مالیتی 2لاکھ چوری کر کے لے گیا ، پیرودھائی کے علاقہ میں عتیق الرحمان کے گھر کے تالے توڑ کر کوئی نامعلوم اندر سے نقدی 1لاکھ 15ہزار،3موبائل فون چوری کر کے لے گیا، پیرودھائی میں خرم شہزاد کے گھر کے تالے توڑ کر کوئی نامعلوم اندر سے نقدی 5 لاکھ، سونا مالیتی5لاکھ موبائل فون اور جیولری مالیتی 20 ہزار چوری کر کے لے گیا ،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں