جنوری میں نیشنل جینڈر پالیسی لائیں گے، مشال ملک

جنوری میں نیشنل جینڈر پالیسی لائیں گے، مشال ملک

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشال ملک نے عندیہ دیا ہے کہ جنوری میں نیشنل جینڈر پالیسی لائیں گے۔۔۔

 سوسائٹی میں ریفارمز کی ضرورت ہے، 100 دن کا پلان وزیراعظم کے ساتھ شیئر کر دیا گیا ہے جس میں خصوصی افراد کیلئے اقدامات کو شامل کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز آرٹ کونسل میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کشمیر کے معاملے پر ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔  یاسین ملک کو جسمانی طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، ان کی ایک آنکھ بند نہیں ہو سکتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں