پاکستانی ہنرمند خواتین کو سہولیات دینا اولین مقصد:ورلڈ آئی پی او

 پاکستانی ہنرمند خواتین کو سہولیات دینا اولین مقصد:ورلڈ آئی پی او

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)عالمی تنظیم برائے حقوق دانش کے ڈپٹی ڈی حسن کلیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی۔۔۔

 ہنرمند خواتین کو معاشی طور پر مستحکم اور خود مختار بنانے کیلئے کاروباری سہولتیں اور پلیٹ فارم فراہم کرنا ہمارا اولین مقصد ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ انٹیلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن اور انٹیلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن پاکستان کے اشتراک سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،آئی پی او پاکستان کے چیئرمین فرخ عامل نے کہاکہ خواتین کی سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز میں شمولیت ایک اہم سنگ میل ہے ،اس موقع پر خواتین انٹرپرینیورز کو سوینئرز بھی پیش کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں