آزاد کشمیر میں پہلی تعلیمی پالیسی کا اجرا

آزاد کشمیر میں پہلی تعلیمی پالیسی کا اجرا

مظفرآباد (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کی تاریخ کی پہلی تعلیمی پالیسی کا اجرا کر دیا گیا۔

 محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 22ابواب پر مشتمل اس نئی تعلیمی پالیسی میں تعلیمی شعبہ کے اہداف، ویژن، مشن، اغراض و مقاصد بارے گائیڈ لائنز فراہم کی گئی ہیں۔ کمیونٹی لیڈرشپ اینڈ انٹرپرینیورشپ ایجوکیشن، ٹیچرز ٹریننگ، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن، لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ، دینی مدارس کے معاملات، نصاب اور درسی کتب، گورننس اور لیڈر شپ، نجی شعبے کی شراکت داری، جسمانی تعلیم، سکاؤٹنگ اینڈ گائیڈنگ، سپیشل ایجوکیشن، تعلیم کی فنانسنگ اور ودسرے پہلوؤں پر جامع پالیسی گائیڈلائنز فراہم کی گئی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں