ہو ٹل سیل کر نے پر ڈی ایم اے سے جواب طلب

ہو ٹل سیل کر نے پر ڈی ایم اے سے جواب طلب

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت نے مقامی ہوٹل کے با ہر سے سامان اٹھانے اور ہوٹل سیل کرنے کے خلاف درخواست میں ڈی ایم اے سے جواب طلب کر لیا۔ ساجد محمود نے موقف اختیار کیا ۔۔

کہ بلیو ایریا میں واقع ہوٹل کے باہر سے کرسیاں میز وغیرہ اٹھا لئے گئے، ہوٹل کا عملہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کے دفتر گیا توان پر مقدمہ درج کرا دیا گیا جبکہ اسی روز ہوٹل کو بھی سیل کر دیا گیا۔ عدالت نے ڈی ایم اے حکام کو جواب کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 2اپریل تک ملتوی کر دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں