لڑکے سے زیادتی کا ملزم حراست میں لے لیا گیا

 لڑکے سے زیادتی کا ملزم  حراست میں لے لیا گیا

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)صادق آباد پولیس نے فوری کارروائی کرکے 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

بچے کے والد نے بتایا کہ ملزم راشد عزیز عرف کوڈو نے میرے 14سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا،صادق آباد پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم راشد عزیز کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں