ہوائی فائرنگ کرنے، ناجا ئز اسلحہ رکھنے پر 4 ملزم گرفتار

ہوائی فائرنگ کرنے، ناجا ئز اسلحہ رکھنے پر 4 ملزم گرفتار

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروا ئیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔

ایئر پورٹ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے دوملزمان کامران اور صہیب کو گرفتا رکرلیا، ملزم کامران سے 1پستول30بور معہ ایمونیشن جبکہ ملزم صہیب سے 1پستول 9ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد ہوا، پیرودہائی پولیس نے ملزم فیضان کو گرفتا رکرکے اس سے دو کلوشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کیں، ریس کورس پولیس نے ملزم خرم شہزاد کو گرفتا رکرکے ایک پستول معہ ایمونیشن برآمد کیا۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں