علاقے کی تعمیر وترقی، فلاح و بہبود بنیادی ایجنڈا ، قمر الاسلام راجہ

علاقے کی تعمیر وترقی، فلاح و بہبود بنیادی ایجنڈا ، قمر الاسلام راجہ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی انجینئر قمر الاسلام راجہ نے کہا ہے کہ علاقے کی تعمیر وترقی اور اور عوامی فلاح و بہبود بنیادی ایجنڈا ہے ۔

بہت جلد اہل علاقہ کے لئے صحت ، کھیل کے میدان اور قبرستان سمیت دیگر منصوبوں پر عملی کام کا آغاز کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دھمیال کلیال روڈ پرڈھوک امام دین کی مشہور سیاسی وسماجی شخصیت چودھری عبد الرزاق کی رہائش گاہ پر منعقدہ عید ملن پارٹی کے شرکا سے گفتگو کے دوران کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں