پمز میں شام کو بھی او پی ڈی کی سہولت فراہم

  پمز میں شام کو بھی  او پی ڈی کی سہولت فراہم

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی موثر خدمات فراہم کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے پمز ہسپتال میں شام کے اوقات میں او پی ڈی کی سہولت فراہم کر دی ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پمز میں شام کے اوقات میں او پی ڈی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا شہریوںکو صحت کی تمام سہولیات یقینی بنا ئی جا ئیں ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت نے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا شام کی او پی ڈی ان مریضوں کو سہولت فراہم کرے گی جو کام یا دیگر مصروفیات کی وجہ سے دن کے وقت ہسپتال جانے سے قاصر ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں