پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی، چھینی گئی گاڑی چھوڑ کر فرار

پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی، چھینی گئی گاڑی چھوڑ کر فرار

راولپنڈی (خبر نگار) تھانہ ایئر پورٹ کی حدود سے گاڑی چھیننے والے ڈاکوؤں کا گوجر خان پولیس سے ناکہ پر مقابلہ، دو ڈاکو زخمی ہوگئے۔

 فائرنگ کے دوران ڈاکو گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او گوجر خان ملک کاشف کے مطابق 15 کال پر گاڑی چوری کی اطلاع پر ناکہ بندی کی گئی تھی۔ رات گئے سرچ آپریشن جاری رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں