یو ایس ایڈ کی 10ملین ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ ایکٹیویٹی کا آغاز

یو ایس ایڈ کی 10ملین ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ ایکٹیویٹی کا آغاز

اسلام آباد(نامہ نگار، سٹاف رپورٹر)امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) نے 10 ملین ڈالر تک کی پاکستان کلائمیٹ فنانسنگ ایکٹیویٹی کا آغاز کر دیا۔۔۔

 چار سالہ پروگرام کیلئے یو ایس ایڈ کے ذریعے مالی اعانت کی گئی ہے۔ یو ایس ایڈ کی ڈپٹی مشن ڈائریکٹر مورا اوبرائن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھے یقین ہے پاکستان کلائمیٹ فنانسنگ ایکٹیویٹی موسمیاتی لچک کے شعبے کا خلا پُر اور ضروریات پوری کرے گی۔ وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا اس اقدام کا مقصد موسمیاتی لچک اور موافقت کیلئے پاکستان کی صلاحیت کو مضبوط کرنا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں