کمشنر کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف گرینڈ آپریشن کا عندیہ

کمشنر کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف گرینڈ آپریشن کا عندیہ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا عندیہ دیتے ہوئے آر ڈی اے کو ہدایت کی کہ بار بار کے بجائے ایک ہی بار اس انداز سے آپریشن کریں جس کے بہترین اور دیر پا نتائج ہوں۔

 انہوں نے ہدایت کی چوبیس گھنٹوں میں اپنی لسٹ ری ویریفائی کر لیں۔ دیگر متعلقہ محکموں سے ویریفائی کرنے کے بعد حتمی لسٹ مرتب کریں تاکہ آپریشن کے دوران کسی سے نا انصافی نہ ہو۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ریونیو ریکارڈ میں ریڈ انٹری اور سوسائٹی مالکان کی تمام تفاصیل درج ہوں۔ انہوں نے باور کرایا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ عوام غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا آر ڈی اے اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی سرگرمیوں کا حصہ بننے والے افسران کو معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں