رکشہ ،11موٹرسائیکل چوری ، رقم ، موبائل فونز چھین لئے گئے

رکشہ ،11موٹرسائیکل چوری ، رقم ، موبائل فونز چھین لئے گئے

راولپنڈی(خبر نگار)مختلف علاقوں سے ایک رکشہ، 11 موٹر سائیکل چوری کرلئے گئے جبکہ ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لئے گئے۔

تھانہ صدر واہ کینٹ کی حدود سے نقیب خان کا رکشہ چوری کر لیا گیا۔ نیو ٹاؤن میں احسن سے ڈا کو موبائل فون ،رقم چھین کر فرار ہو گئے ،صادق آباد میں نبیل سے دونامعلوم موٹرسائیکل سوار موبائل فون ، ہیڈفون، گھڑی چھین کرفرارہوگئے ۔صادق آباد پولیس کو حمادناظم خان نے بتایا کہ دوران سفر کسی نے جیب سے موبائل فون، 40ہزارروپے چوری کرلئے ،ریس کورس کی حدود سے عدیل کا دنبہ چوری کر لیا گیا،روات میں نعمان کی رائفل و دیگر سامان چوری کر لیا گیا ۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں