کوٹلی ستیاں اور بالا کوٹ میں ٹریفک حادثات،13 افراد زخمی

 کوٹلی ستیاں اور بالا کوٹ میں ٹریفک حادثات،13 افراد زخمی

مری،بالاکوٹ (اے پی پی) کوٹلی ستیاں اور بالا کوٹ میں ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں تیرہ افراد زخمی ہو گئے۔

کوٹلی ستیاں سانٹھ انوالی کے بچھورن روڈ پر بیدار ہاؤس کے قریب پک اپ گاڑی گہری کھا ئی میں جا گری ، گاڑی میں ایک درجن سے زیادہ افراد سوار تھے جو زخمی ہو گئے ، گاڑی میں سکولوں کے بچے اور دیگر افراد سوار تھے ، زخمی ہونے وا لوں کو ریسکیو 1122اور مقامی افراد کی مدد سے سے تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال کو ٹلی ستیاں منتقل کر دیا گیا،گاڑی ڈرائیور ستار عرف کالا چلا رہا تھا۔ ادھر بالاکوٹ سے کاغان جانے والی جیپ کیوائی کے مقام پر کھائی میں گرنے سے ڈرائیور خالد شدید زخمی ہوگیاجسے ریسیکو1122نے کھائی سے نکال کر ابتدائی طبی امداد کے بعد آر ایچ سی کیوائی منتقل کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں