تھانوں کا مینول، کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مکمل رکھا جائے ،زنیرہ اظفر

  تھانوں کا مینول، کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مکمل رکھا جائے ،زنیرہ اظفر

راولپنڈی (خبر نگار) ایس ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ اظفر کی زیر صدار ت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا ۔۔۔

 جس میں ڈی ایس پی لیگل سمیت تھانوں کے محرران نے شرکت، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے تھانوں کے محرران کی کارکردگی کا جائز ہ لیا اورہدایات دیں کہ تھانوں کے مینول اورکمپیوٹرائزڈ ریکارڈکو مکمل رکھا جائے ، زیر تفتیش مقدمات کے چالان بروقت مرتب کیے جائیں ، معزز عدالتوں میں مقدمات کی موثر پیروی کے لیے گواہان اپنی شہادت کے لیے حاضری کو یقینی بنائیں، سنگین مقدمات کے اشتہاریوں کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں