اسسٹنٹ کمشنرز چیکنگ:روٹی قیمت پر عمل نہ کرنے پر 9 افراد گرفتار

اسسٹنٹ کمشنرز چیکنگ:روٹی قیمت پر عمل نہ کرنے پر 9 افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر شالیمار و نیلور نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، قیمتوں کی جانچ کیلئے پھلوں اور سبزیوں کے سٹالز کا معائنہ کیا اور مقررہ قیمتوں کی ریٹ لسٹ آویزاں کروائی۔

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار اور اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے نان اور روٹی کی نئی قیمتیں نافذ کرنے کیلئے لہتراڑ روڈ پر تندوروں کا معائنہ کیا اور خلاف ورزی کرنے پر نو افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا، متعدد پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے مختلف علاقوں میں پھل اور سبزی کی قیمتوں کا جائزہ لیا، کھانے کے آؤٹ لیٹس کی چیکنگ کے دوران دو دکانیں ناقص صفائی اور غیر معیاری مواد کی وجہ سے سیل کر دی گئیں، خلاف ورزیوں پر 50000 روپے جرمانہ اور دیگر کو وارننگ جاری کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں