وفاقی تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام کا رواں ہفتے آغاز

وفاقی تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام کا رواں ہفتے آغاز

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام پر عملدرآمد رواں ہفتے سے ہو گا، پہلے فیز میں چالیس پرائمری سکولز میں دوپہر کا کھانا دیا جائے گا۔۔۔

 پہلے مرحلے میں ترنول اور نیلور سیکٹر کے بیس بیس سکولوں میں مفت کھانا فراہم ہوگا۔ سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی کا کہنا تھا آئندہ دو ماہ میں تمام پرائمری سکولز میں مفت کھانا شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا بچوں کو دوپہر کا کھانا حکومت اور اللہ والے ٹرسٹ کے تعاون سے دیا جا رہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں